تحریک انصاف آئین کی بالادستی کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی سے رابطے کا ٹاسک عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ کو سونپ دیا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے زمان پارک میں عمران خان سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عدلیہ پر حملہ کو روکنے کے لئے پوری قوم کو متحد کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔آئین کی بالادستی کے لیے پر عزم تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔

ملاقات کے بعد حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی جماعتوں سے رابطہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سندھ کی سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

’آئین کی بالادستی اور رولز آف لاء کے لئے پوری قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp