وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کا انقلابی اقدامات کرتے ہوئے انہیں برسر روزگار لانے کی غرض سے 3 بڑے منصوبے تیار کرلیے جبکہ ’احساس اپنا گھر پروگرام‘ کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اس حوالے سے تینوں مںصوبوں احساس روزگار، احساس ہنر اور احساس نوجوان روزگار کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
ایک کروڑ روپے تک کے سوفٹ لون
احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے سوفٹ لون فراہم کیے جائیں گے۔
5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے
احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔
2 لاکھ روپے تک کا سود سے پاک قرضہ
احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے 2 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ مہیا کیا جائے گا۔
احساس اپنا گھر پروگرام
مزید برآں احساس اپنا گھر پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان
مذکورہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع و مرمت وغیرہ کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔