دانیہ شاہ کے شوہر نے مریم نواز سے کیا انوکھی فرمائش کی ہے؟

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حال ہی میں دانیہ شاہ سے شادی کرنے والے وکیل شہزاد احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انوکھی فرمائش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں شہزاد احمد نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ان کی بات کا مان رکھا اور میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر کا چکر لگایا، اس کو 10 کروڑ دیے اور اس کے گھر کی حالت ایک ہی دن میں بدل ڈالی، اس کو گاڑی بھی دی۔

’میں آپ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں، شکریہ ادا کرتا ہوں، میرا گھر یہاں نزدیک تھا، اگر آپ 2 منٹ آجاتی تو کیا ہوجاتا، میں نے بھی تیر مارا ہے، چوتھی شادی کی ہے جس سے پوری دنیا میں ہل چل مچ گئی ہے۔‘

انہوں نے مریم نواز کے نام پیغام میں کہا کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، آپ میرے گھر آجاتی، 2 ہزار روپے مجھے دے جاتی، میری بھی بات بن جاتی، اب میں آپ کو مدعو کررہا ہوں، آپ سجا آباد آئیں، یہاں 2 کام رکے ہوئے ہیں، ایک بستی ملوک روڑ کا مسئلہ ہے، جو کئی ہزار سال سے ٹوٹی ہوئی ہے، برباد ہوئی پڑی ہے یہاں کی عوام، لیڈر یہاں کے آپس میں لڑے ہوئے ہیں۔

شہزاد احمد نے کہا کہ ایک یہ بستی ملوک روڑ بنوا دیں، دوسرا چیک آر ایس والا فلائی اوور بنوا دیں، وہاں ریلوے لائن ہے، ریلوے والے فلائی اوور نہیں بننے دے رہے۔

’میرے یہ 2 کام کر دیں، میں آپ کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں، منت کرتا ہوں، سماجت کرتا ہوں، آپ کا احسان ہوگا، اگر آپ آکر میری شادی میں شرکت کرلیں گی تو میں سمجھوں گا کہ آپ نے کوئی بہت بڑا تیر مار لیا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ ارشد ندیم سے بھی بات کریں گے کہ وہ ایک لاکھ روپے ارشد ندیم کو دے آئے تھے، جو اپنے ہمسائے سے ادھار لیے تھے، تاکہ ان کی واہ واہ ہوجائے۔’اب آپ کا فوٹو لگ گیا ہے، لہذا میرا ایک لاکھ روپیہ واپس دے جائیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے