وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے مصطفیٰ بھائی! پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے پیسے دے کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب روپے ادا کیے ہیں۔
پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کر لیا ہے اور اس کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلف فراہم کریں، شکریہ۔ pic.twitter.com/IdmkPJhtnR
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 17, 2024
مریم نواز نے کہاکہ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف فراہم کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اب 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا۔
حکومت پنجاب کے اس فیصلے پر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا تھا کہ صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ قبول نہیں۔