اسپیکر قومی اسمبلی کا خاتون کے لباس سے متعلق بیان پر نوٹس، کمیٹی قائم

ہفتہ 17 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔

سردار ایاز صادق نے اپوزیشن رکن کی جانب سے خاتون کے لباس پر اعتراض کرنے پر اظہار برہمی کیا اور بیان کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی ایم این اے کا کے الیکٹرک کی خاتون کے لباس پر اعتراض کیوں؟

اعلامییے کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اس تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر، امین الحق، عامر ڈوگر، عبدالغفور حیدری شامل ہوں گے، جبکہ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرسکے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے 15 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ اسپیکر کو جمع کرانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور: عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے اجلاس میں پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی کی کمیٹی میں آنے کے لیے لباس کا کوئی ایس او پی ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp