پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز، بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر کیا؟

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمود الحسن جوئے پاکستان کے خلاف 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے۔ 23 سالہ حسن بنگلا دیش کی اے ٹیم کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 روزہ میچ میں حصہ لیا تھا، اور پہلی اننگز میں 65 رنز بنائے تھے۔ تاہم فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں کمر میں چوٹ آئی اور وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان، بنگلہ دیش ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن نے کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں محمود کے حوالے سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی کمر میں چوٹ آئی ہے اور اس کے نتیجے میں انہیں 3 ہفتوں کے لیے آرام دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان

کمر کی چوٹ کی وجہ سے محمود الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp