وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ژوب اور قمردین کاریز میں کونج کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عبدالقدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ کونج اور دیگر نایاب پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لیے لگائے گئے کیمپوں کو فوری طور پر ختم کرے اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ کونج ایک نایاب پرندہ ہے جو باہر سے ہجرت کرکے ژوب اور قمردین کاریز کے علاقے میں آتا ہے اس لیے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے۔