ایشین چیمپیئن شپ آف مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں پاکستان کے چاروں فائٹرز نے اپنے مخالفین کو پچھاڑ کر رکھ دیا، چاروں مکسڈ مارشل آرٹس نے اپنے مخالفین کو ناک آؤٹ کیا۔
اتوار کو لاہور میں شروع ہونے والی ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ کے پہلے روز پاکستان کے عباس خان، ضیا مشوانی، اسماعیل خان اور رضوان علی نے اپنے مخالف فائٹرز کو ناک آؤٹ کر کے پہلی فتح سمیٹی، پاکستان کے ایک فائٹر عاقب اعوان شکست سے دوچار ہوئے۔
ایشین چیمپیئن شپ آف مکسڈ مارشل آرٹس کے پہلے روز پاکستان کے رضوان علی نے بریو سی ایف 85 کے کو مین ایونٹ میں بھارت کے سری کانت شیکھر کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دو چار کیا۔
پاکستان کے عباس خان نے مصر کے ادھم محمد کو شکست دی، فلائی ویٹ مقابلے میں پاکستان کے عاقب اعوان کو مارون کورنٹے کے ہاتھوں ناک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑا، فلائی ویٹ مقابلے میں پاکستان کے اسماعیل خان نے قازقستان کے باگیلان زہکانشا کو شکست دے دی۔
Rear naked choke does the trick!
Pakistan’s Ismail ‘Volcano’ Khan beats Kazakhstan’s Bagylan Zahakansha, undefeated before today, in the Flyweight bout! 🇵🇰#MMA #BRAVECF85pic.twitter.com/8Em6vgvG6P
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) August 18, 2024
ایم ایم اے کی ایشین چیمپیئن شپ پہلی بار پاکستان میں ہو رہی ہے جبکہ بریو کمبیٹ فیڈریشن نے 6 سال کے وقفے کے بعد پاکستان واپسی کی ہے۔
ایشین چیمپیئن شپ آف مکسڈ مارشل آرٹس کے لائٹ ویٹ میچ میں رضوان علی نے تیسرے راؤنڈ میں اپنے بھارتی حریف سری کانت شیکھر کو شاندار ناک آؤٹ کر کے فتح حاصل کر لی۔
دوسرے اہم مقابلے میں پاکستان کے ضیا مشوانی نے بنٹام ویٹ مقابلے میں ہندوستان کے بھارت کھنڈارے کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے پاکستان کے لیے دوسری فتح سمیٹ لی۔
فیدر ویٹ مقابلے کے فائنل راؤنڈ میں قازقستان کے راؤان بیکبولات نے یوکرین کے عمر سولومنوف کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
Zia Mashwani is the first fighter to win an India vs Pakistan fight on Pakistani soil!
A lethal triangle choke knocks out India’s Bharat Khandare 👊#MMA #BRAVECF85pic.twitter.com/kbx1YM0J7W
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) August 18, 2024
ایشین چیمپیئن شپ میں مجموعی طور پر 12 ممالک شرکت کر رہے ہیں جبکہ بریو کمبیٹ میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی جس کے مقابلے لاہور میں ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں 180 سے زیادہ فائٹر، 120 اہلکار اور 120 تکنیکی عملہ حصہ لے رہا ہے۔
چیمپیئن شپ میں ایشیا بھر سے 23 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں بھارت، بحرین، انڈونیشیا، عراق، ایران، کرغیزستان، لبنان، کویت، نیپال، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود تھے۔
پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر عمر احمد نے ایشین چیمپیئن شپ کی میزبانی پرجوش وخروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں پہلی بار ایشین چیمپیئن شپ کی میزبانی پربہت خوش ہیں۔ ہم بھارت سے اپنے دوستوں سمیت تمام شریک ٹیموں کوغیرمعمولی مہمان نوازی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ چیمپیئن شپ پاکستان میں ایم ایم اے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی، جو مقامی فائٹرز کو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔