بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں الیکٹرانک ’برش‘ دیا جائے، مگر انہیں یہ ’برش‘ نہیں دیا جارہا۔
عمران خان کو الیکٹرونک برش (ٹوتھ برش) دیا جائے، نعیم حیدر پینچودہ
الیکٹرونک برش ہی کیوں ؟ pic.twitter.com/1lKgBH2yoV— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) August 18, 2024
نعیم حیدر پنجوتھا کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شرم کریں، کوئی حیا کریں ہمیں تو جنوری کی سردی میں بستر بھی نہیں دیا گیا تھا اور عمران خان الیکٹرانک ٹوتھ برش کی فرمائش کر رہے ہیں۔
ہمیں تو جنوری کی سردی میں بستر نہیں دیا تھا۔ قربان جاواں تیریاں فرمائشاں تے بجلی دا ٹوتھ برش منگنا ایں ۔ کوئ شرم کر کوئ حیا کر https://t.co/z18jfcWfgR
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 18, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اپنے دورِ حکومت میں عمران خان لوگوں کو جیل سے اے سی اتروانے کی دھمکیاں دیتے تھے اور اب خود کبھی فریج تو کبھی الیکٹرانک برش کی فرمائشیں کر رہے ہیں۔
@RiazUjjan72 @ZubairAlikhanUN
اللہ معاف فرمائے ۔۔۔۔یہ لوگوں کو اے سی اتروانے کی دھمکیاں۔دیتا تھا اور اب خود کیسی کیسی فرمائشیں کر رہے ہیں کبھی فریج کبھی الیکٹرانک برش ۔۔۔۔ https://t.co/fGAih4NpXx— AbuBukhari (@AbuBukhari8) August 19, 2024
اظہر محمد خان لکھتے ہیں کہ کبھی کبھی انہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ وکیل جان بوجھ کر عمران خان کا میڈیا پر تماشا بناتے ہیں۔
کبھی کبھی تو مُجھے لگتا ہے کہ یہ وکیل جان بوجھ کر عمران خان کا تماشہ بناتے ہیں۔ https://t.co/LewaVk8IUT
— Azhar M Khan (@AzharMKhan3) August 18, 2024
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ایک سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ عمران خان اب بھی پاکستانی سیاسی منظرنامے پر حزب اختلاف کی بڑی طاقت ہیں اور جیل جانے کے بعد بھی ان کے سوشل میڈیا حامیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔