اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا، علیمہ خان

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں اطلاع مل رہی ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ایسا کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو ہم اکیلے ہی سڑکوں پربیٹھ جائیں گے، ہمیں کسی کی ضرورت نہیں پھرہم اٹھیں گے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فی الحال عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، علیمہ خان

پیر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو پر مبنی ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پروائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’ ہمیں اطلاع مل رہی ہے کہ عمران خان کوختم (ایلیمینٹ) کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

علیمہ خان نے ویڈیو میں مزید کہا کہ اگر اس کا مقصد یہ ہے کہ عمران خان کو القادرٹرسٹ کیس میں فوری سزا دیں اور 3 مہینے جیل میں رکھیں، کیا یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ عمران خان کو ختم کردیں۔ اگرایسا کرنے کی کوشش بھی کی گئی تو ہم اکیلے ہی سڑکوں پربیٹھ جائیں گے، ہمیں کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی پھرہم اٹھیں گے بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مدتِ ملازمت میں توسیع دینے کی بات اسی لیے کی جا رہی ہے کہ عمران خان کو ختم کیا جائے، کیونکہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ دو ماہ کے بعد چلا گیا تو موجود سارا منظر نامہ الٹ جائے گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، پی ٹی آئی کی آن لائن میٹنگ میں علیمہ خان کی گفتگو

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پہلے پاکستان تحریک انصاف کو ختم کیا اور اب عمران خان کو ختم کرنے کے ساتھ ہر طرح کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا سارا مقصد ہی یہی ہے کہ عمران خان کو ختم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے