کلکتہ ڈاکٹر ریپ: بھارت میں کچھ نہیں بدلا، بالی ووڈ ستارے برس پڑے

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکاروں نے کلکتہ کے ایک اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس پر اپنے گہرے غم و غصے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یہ واقعہ 9 اگست کو پیش آیا تھا جب پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال کے ایک سیمینار ہال میں مردہ پائی گئیں۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکار مادھون نے ایک نوٹ میں کہا کہ ’میں یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ مجھے کیا کہنا ہے اور کیسے کہنا ہ‘۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور خان نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کلکتہ ریپ کیس، ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ کیا ہوا، پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی

کرینہ کپور نے خواتین کے خلاف تشدد کے جاری مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’12 سال بعد وہی کہانی، وہی احتجاج لیکن ہم اب بھی تبدیلی کے منتظر ہیں‘۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ دہلی میں سنہ 2012 میں ایک بس میں ہونے والے ایک خاتون کے ریپ کے واقعے (نربھیا سانحہ) کے بعد خواتین کی حفاظت کے لیے مسلسل خطرے اور تبدیلی کی سست رفتاری پر آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ نہیں بدلا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور وحشیانہ عصمت دری، احساس کا ایک اور دن کہ خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں ہی اور ایک اور ہولناک ظلم ہمیں یاد دلانے کے لیے کہ نربھیا سانحہ کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک کچھ زیادہ نہیں بدلا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اس گھناؤنے جرم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا کہ اس بار آپ کا کیا عذر ہے یا اس میں اس کا قصور ہے، کیونکہ مرد مرد ہی ہوتے ہیں، ٹھیک ہےنا‘

دریں اثنا بالی ووڈ کی کئی دیگر مشہور شخصیات بشمول ٹوئنکل کھنہ، کنگنا رناوت، سونی رازدان، ایوشمان کھرانہ، کریتی سینن اور پریتی زنٹا نے بھی بربریت کا نشانہ بننے والی خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت