35 روپے سے بنا اسپتال جسے جنرل ضیاالحق نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنی تھیں

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں آنکھیں عطیہ کرنے کے لیے قائم ہونے والے اسپتال کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی کے ایک چھوٹے سے کمرے سے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ کے لیے شروع میں 35 روپے کی رقم جمع ہوئی جو پاک منی سے بچائی گئی تھی۔

اس کا افتتاح اس وقت کے صدر جنرل ضیاالحق نے اسی چھوٹے سے کمرے میں کیا اور بعد میں ریڈو کو ناز سینما راولپنڈی کے قریب زمین الاٹ کی گئی۔

ضیاالحق نے ریڈو کو اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا اور ان کی موت کے بعد بے نظیر بھٹو نے بھی ریڈو سے تعاون جاری رکھا۔

آنکھوں کے عطیات سے شروع ہونے والا یہ سفر امراض چشم اور پھر گردوں کے ڈائلاسز تک پہنچ چکا ہے۔ ریڈو میں پہلی بار کس کی آنکھ کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور سب سے زیادہ آنکھوں کے عطیات کس ملک سے آتے تھے، جانیے مکمل تفصیل ہماری ویڈیو اسٹوری میں۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp