امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز اپنےنام کر لیے ہیں، گنیز ورلڈ ریکارڈز حکام نے حتمی اعلان کر دیا ہے۔
ڈیوڈ رش کا تعلق امریکی ریاست ایڈاہو سے ہے، ان کا مقصد کم از کم 181 گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر کے مسلسل ورلڈ ریکارڈ بنانے والے اطالوی باشندے سلویو صبا کے مجموعی 180 ریکارڈز کو پیچھے چھوڑنا تھا۔
ڈیوڈ رش نے دُنیا میں سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کا یہ کارنامہ 30 سیکنڈ میں 55 ونائل المبز توڑ کر انجام دیا، اب سلویو صبا کی بجائے ڈیوڈ رش کو عالمی ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
ڈیوڈ رش نے آخری ریکارڈ مقررہ 30 سیکنڈ میں 55 ونائل البمز ہاتھ سے توڑ کر قائم کیا تو گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حکام نے باقاعدہ ان کے عالمی ریکارڈ ہولڈر ہونے کا اعلان کیا۔
عالمی نمبر ون ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے کہا کہ وہ عالمی ٹائٹل کو اپنے پاس رکھنے کی کوشش کریں گے اور انہوں نے سلویو صبا کا ریکارڈ توڑنے کا اپنا مقصد پورا کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اب ڈیوڈ رش مختلف کٹیگریز میں 181 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا کر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے سلویو صبا 180 ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد دوسرے، اشریتا فرمان 150 کے ساتھ تیسرے اور آندرے اورٹولف 100 ٹائٹل حاصل کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔