الیکشن ٹریبونلز اب تک کتنی درخواستیں نمٹا چکے ہیں؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فافن فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی الیکشن ٹریبونلز سے متعلق جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 337 الیکشن درخواستوں میں سے ابھی تک صرف 25 درخواستیں نمٹائی گئی ہیں، جو مجموعی درخواستوں کا صرف 7 فیصد بنتی ہیں، ان میں قومی اسمبلی کی 4 اور بلوچستان اسمبلی کی 21 درخواستیں نمٹائی گئی ہیں۔

فافن کی الیکشن ٹریبونلز سے متعلق رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ابھی تک  23 میں سے 11 ٹریبونلز نے یہ درخواستیں نمٹائی ہیں، نمٹائی گئی درخواستیں دائر درخواستوں کا صرف 7 فیصد ہیں، پنجاب میں 6 ٹریبونلز غیر فعال ہیں، بلوچستان ٹریبونلز 17 فیصد اپیلیں نمٹا کر سرفہرست ہے۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی سے 50، صوبائی اسمبلیوں سے 121 انتخابی نتائج چیلنج ہوئے، فافن رپورٹ

فافن رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی کی 7 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 4 فیصد درخواستیں نمٹائی گئی ہیں، اسلام آباد میں کسی پٹیشن کا فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں ایک فیصد سے بھی کم درخواستیں نمٹائی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کے 36 فیصد حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا، پنجاب کے ٹریبونلز پر سب سے زیادہ کیسز کا دباؤ ہے۔ 337 درخواستوں میں 188 درخواستیں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نتائج پر امیدواروں کے تحفظات کو الیکشن کمیشن جلد حل کرے، فافن

واضح رہے اس سے قبل فافن نے الیکشن ٹریبونل کی ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق 23 میں سے17الیکشن ٹریبونل فنکشنل ہیں، الیکشن ٹریبونل میں 46فیصد درخواست گزارپی ٹی آئی کے ہیں۔ 23الیکشن ٹریبونلزمیں377الیکشن درخواستیں دائرکی گئیں، اور الیکشن کمیشن نے17الیکشن ٹریبونل بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp