سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)  نے کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

قومی ایئر لائن کے ایک اعلامیہ کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ کے لیے یکطرفہ کرایہ 56 ہزار روپے بشمول ٹیکس جبکہ دو طرفہ کرایہ 88 ہزار روپے بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی

پی آئی اے ترجمان کے مطابق رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ ’رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024  تک جاری کرائے جا سکیں گے، رعایتی کرائے پر 30 ستمبر 2024 تک سفر کیا جا سکے گا۔‘

دوسری جانب ہر سال کی طرح سعودی ایئر لائن نے اس مرتبہ بھی یوم سعودی عرب پر ایئر لائن ٹکٹ کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 30 اگست تک عمرہ ٹکٹ کی بکنگ کرانے والوں کو 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی تاہم انہیں خریدا ہوا ٹکٹ یکم ستمبر سے 30 نومبر تک استعمال کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp