‏پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تربیتی لانچ کا مقصد ٹروپس کی تربیت اور مختلف تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کا جائزہ لینا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک اداروں کے انجینئرز نے بھی تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں:کیا ایران کو واقعی پاکستانی شاہین 2 میزائل کی ضرورت ہے، بھارتی دعوؤں کو پذیرائی کیوں نہ مل سکی؟

ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے سائنس دانوں کی تکنیکی مہارت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp