اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع، اب پولنگ کب ہوگی؟

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی پارٹیوں کی درخواستوں اور متوقع امیدواروں کی انتخابی عمل میں شمولیت اور انہیں اس سلسلے میں ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذا ت نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ جوکہ آج ختم ہورہی تھی اسے 28 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پیشرفت، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 3 مختلف مراحل میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست الیکشن ہوگا۔

اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13 نشستوں پر الیکشن ہوگا، چیئرمین اور وائس چیئرمین، 6 جنرل نشستوں پر انتخابات ہوں گے، 2خواتین، مزدور، کسان، نوجوان اور غیرمسلم کی ایک ایک سیٹ پر الیکشن ہوگا، اسلام آباد کی 125 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا، بلدیاتی الیکشن سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp