امریکا نسل کش کارروائیوں کے لیے اسرائیل کو مزید مہلت دلوا رہا ہے، حماس

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کی خاطر وقت ضائع کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس کا جنگ بندی مذاکرات کے نئے دور میں شرکت سے انکار

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے نتیجے میں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنا ہوگا جبکہ امریکا چاہتا ہے کہ ایک ترمیم شدہ معاہدے کی تجویز پیش کرکے اسرائیل کو نسل کش کارروائیوں کے لیے مزید وقت فراہم کردے۔

فلسطینی گروپ نے اسرائیل کی نئی شرائط کی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر 31 مئی کو امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے تجویز کردہ اور 11 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت یافتہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بائیڈن کی تجویز میں شامل مسائل سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

حماس کے ترجمان اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی ایک تازہ ترین تجویز پر اتفاق کرنے کے بارے میں بات کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکی انتظامیہ انہیں سابقہ ​​معاہدے کو قبول کرنے پر قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

منگل کو امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ حماس اسرائیل کی طرف سے طے شدہ معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیل کو اسلحے کی فروخت، برطانوی دفتر خارجہ کے افسر نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے نکلتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ابھی بھی کھیل میں ہے لیکن آپ پیش گوئی نہیں کر سکتے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس پر کام کر سکتے ہیں لیکن حماس اب پیچھے ہٹ رہی ہے۔

دوسری جانب حماس نے جو بائیڈن کے تبصروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گمراہ کن ہیں۔ حماس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے بے چین ہے لیکن نئی دفعات پہلے کے فریم ورک سے متصادم ہیں۔

حماس نے کہا کہ شرائط کو تبدیل کرکے امریکا اسرائیل کو فیور دیتے ہوئے اس کے مطالبات کو تسلیم کر رہا ہے اور اسے ہمارے لوگوں کو ختم کرنے اور بے گھر کرنے کے اہداف کے حصول میں نہتے شہریوں کے خلاف مزید جرائم کا ارتکاب کرنے کے قابل بنا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp