مستقل رہائش کو فروغ دینے کے لیے امریکا نے نیا ویزا متعارف کرا دیا

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی جانب سے مستقل رہائش کو فروغ دینے کے لیے نیا ویزا متعارف کرایا گیا ہے، جس کا مقصد غیر صنعتی علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے، اس نئی ویزا پالیسی کو ہارٹ لینڈ کا نام دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی میئرز کی جانب سے غیر صنعتی علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ہارٹ لینڈ ویزا کی توثیق کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا سرکاری ویزا گائیڈ لائنز میں تبدیلی کا فیصلہ

یہ مجوزہ ویزا پروگرام، جو اکنامک انوویشن گروپ (ای آئی جی) نے تیار کیا ہے، کا مقصد ہنر مند تارکین وطن کو امریکا کے دل کی سرزمین پر متوجہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو معاشی طور پر چیلنج کا شکار ہیں۔

امریکی معیشت میں ہنر مند تارکین وطن کی اہمیت

ہنرمند تارکین وطن امریکی معیشت کے لیے ناگزیر ہیں، جو ملازمت کی تخلیق، تکنیکی جدت طرازی اور مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ وہ دنیا کی سب سے بڑی اور جدید ترین معیشت کے طور پر امریکا کی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

ای آئی جی کی ایک رپورٹ کے مطابق تارکین وطن مقامی نژاد امریکیوں کی نسبت دوگنی شرح سے کاروبار شروع کرتے ہیں، جس سے ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا ہوتے ہیں۔

ہارٹ لینڈ ویزا کیسے کام کرتا ہے

یہ پروگرام ڈوئل آپٹ ان سسٹم پر کام کرتا ہے، یعنی معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والی کاؤنٹیاں اپنی مرضی سے شرکت کرنے کا انتخاب کرسکتی ہیں، جبکہ ویزا کے درخواست دہندگان اپنی پسند کی منزل کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ترجیح ان لوگوں کو دی جاتی ہے جن کے پاس زیادہ تنخواہ والی ملازمت کی پیشکش ہوتی ہے یا کمائی کا کوئی اور مضبوط طریقہ ہوتا ہے۔

طویل مدتی وابستگی کی حوصلہ افزائی کے لیے ہارٹ لینڈ ویزا رکھنے والوں کے پاس 6سال تک شرکت کرنے والی کمیونٹی میں رہنے کے بعد مستقل رہائش کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔

پروگرام کے قابل توسیع ڈیزائن کا مقصد ان خطوں کی اقتصادی رفتار کو نمایاں طور پر متاثر کرنا ہے۔

ہارٹ لینڈ ویزا کی اہم خصوصیات

ہارٹ لینڈ ویزا نے کئی جدید خصوصیات متعارف کرائی ہیں جن کا مقصد ہنر مند تارکین وطن کو معاشی طور پر جمود کا شکار علاقوں کی طرف راغب کرنا ہے۔

ڈوئل آپٹ ان سسٹم

معاشی زوال کا سامنا کرنے والی کاؤنٹیز پروگرام میں آپٹ کرسکتی ہیں، اور درخواست دہندگان اپنی مطلوبہ منزلوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ باہمی انتخاب کا عمل یقینی بناتا ہے کہ کمیونٹیز اور تارکین وطن دونوں پروگرام کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

زیادہ اجرت والی ملازمت کی پیشکش کو ترجیح دینا

ویزا پروگرام زیادہ اجرت والی ملازمت کی پیشکش یا زیادہ اچھا ذریعہ معاش کے حامل درخواست دہندگان کو ترجیح دیتا ہے، جس کا مقصد اعلیٰ ہنر مندوں کو راغب کرنا ہے جو اپنی منتخب کمیونٹیز میں نمایاں طور پر حصہ ڈال سکتے ہیں۔

مستقل رہائش کا راستہ

ہارٹ لینڈ ویزا رکھنے والوں کے پاس گرین کارڈ حاصل کرنے کا ایک واضح اور تیز راستہ ہوگا۔ حصہ لینے والی کمیونٹی میں 6سال رہنے اور کمائی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد، تارکین وطن بہت سی عام بیوروکریٹک رکاوٹوں کو نظرانداز کرتے ہوئے مستقل رہائش حاصل کرسکتے ہیں۔

کمیونٹی اسکیل پر اثر

ہارٹ لینڈ ویزا پروگرام کو اتنا بڑا بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ حصہ لینے والی کمیونٹیز کی اقتصادی رفتار کو بنیادی طور پر تبدیل کر سکے، طویل مدتی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے سکے۔

ہارٹ لینڈ ویزا پروگرام کا مقصد کیا ہے؟

امریکی میئرز کی کانفرنس نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کانگریس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہارٹ لینڈ ویزا پروگرام قائم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن گروپس: جو طلبہ کو رضاکارانہ طور پر بیرون ممالک جانے میں مدد فراہم کررہے ہیں

اس اقدام کا مقصد امیگریشن کا ایک نیا راستہ بنانا ہے جو خاص طور پر انتہائی ہنر مند کارکنوں، کاروباری افراد، اور اختراع کاروں کو ان کمیونٹیز کی طرف متوجہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں اکثر امریکی امیگریشن کی موجودہ پالیسیوں سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ امیگریشن کے معاشی فوائد کو ملک بھر میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے، بجائے اس کے کہ انہیں چند شہری مراکز میں مرکوز کیا جائے۔

امیگریشن کا ایک نیا دور

ہارٹ لینڈ ویزا روایتی امیگریشن پالیسیوں سے ایک تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے، جس نے اکثر ساحلی شہروں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ہنر مند تارکین وطن کو امریکی سرزمین کی اقتصادی بحالی میں حصہ ڈالنے کا ایک طریقہ پیش کرتے ہوئے، یہ پروگرام علاقائی اقتصادی تفاوتوں کا ایک امید افزا حل پیش کرتا ہے۔

واضح رہے اگر یہ پروگرام باقاعدہ لاگو کیا جاتا ہے تو ہارٹ لینڈ ویزا جدت، ملازمت کی تخلیق، اور کمیونٹی کی بحالی کو متحرک کرسکتا ہے، ممکنہ طور پر امریکا کے اقتصادی منظرنامے کو نئی شکل دے سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp