اسلام آباد پولیس نے آج سپریم کورٹ میں ہونے والی اہم سماعت کے حوالے سے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہوں گے یا جن کو عدالت عظمیٰ کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اجازت نامہ جاری ہوگا۔
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس ۔
کل سپریم کورٹ آف پاکستان میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہوں گے
یا جن کو سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔
قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔
ریڈ زون میں تعینات…
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 2, 2023
ترجمان پولیس کے مطابق قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع 15 پر دیں۔
واضح رہے کہ آج پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن التوا کے حوالے سے اہم سماعت ہونے جارہی ہے جہاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا جبکہ حکومتی اتحاد کی جانب سے فل کورٹ کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔