سندھ کے شہری اب گھر بیٹھے گاڑی کی رجسٹریشن کروا سکیں گے

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے شہریوں کو گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ و ایکسائز سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ ایکسائز کی ایک اہم میٹنگ میں شہریوں کو گھر بیٹھے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی نئی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن شہریوں کے گھروں پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان پاکستان نے الیکٹرک گاڑیاں دیپال ایل 07 اور ایس 07 لانچ کر دیں

شرجیل میمن نے بتایا کہ شہریوں کے گھروں پر محکمہ ایکسائز کی ٹیم جاکر رجسٹریشن کرے گی، اس کی فیس 10 ہزار ہوگی، محکمہ ایکسائز کی ٹیم گاڑی خریدنے والے اور فروخت کرنے والے شہری کے گھر جاکر بائیومیٹرک تصدیق کرے گی۔

شرجیل میمن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ محکمہ نے پہلے صرف 4 گھنٹوں میں پریمیم نمبر پلیٹس کی فروخت کے ذریعے 6.7 بلین روپے اکٹھے کیے تھے، ستمبر میں ایک اور نیلامی کرنے کا ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گاڑیوں کی منتقلی کے لیے بائیومیٹرک کرانا اب کتنا آسان ہوگیا؟

اس سے قبل سندھ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے 60 دن کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت شہریوں کے لیے صرف رجسٹرڈ گاڑیاں خریدنا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

شرجیل میمن کے مطابق شہری اب گاڑیاں صرف اسی صورت میں خرید سکیں گے جب وہ پہلے سے رجسٹرڈ ہوں، اگر کوئی غیر رجسٹرڈ گاڑی خریدتا ہے، تو اسے استعمال کرنے سے پہلے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp