بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو مشکل میں پھنس گئے، قلمدان اور رکنیت بھی گئی

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو بڑی مشکل میں پھنس گئے، عہدے کا قلمدان اور اسمبلی کی رکنیت کالعدم قرار دے دی گئی۔ الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم جاری کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

الیکشن ٹریبونل میں انتخابی عزرداری کیس کی سماعت ہوئی، حلقہ پی بی 36 قلات میں جمیعت علما اسلام کے سعید لانگو کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو زیر سماعت لایا گیا۔ تاہم، انتخابی عزرداری کیس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: وی ایکسکلیوسیو: افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی،ضیاء اللہ لانگو

الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں گزگ اور جوہان کے 7پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ضیا لانگو کے وزارت داخلہ کے قلمدان کو کالعدم قرار دے دیا۔

واضح رہے جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی، درخواست گزار سعید لانگو کی جانب سے کیس کی پیروی اکرم شاہ ایڈووکیٹ جبکہ ضیا لانگو کی جانب سے سلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے کی۔

خیال رہے کچھ روز قبل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ پی بی 36 قلات سے سعید لانگو کی جیت کو ہار میں بدل دیا گیا، قلات کے علاقے جوہان میں دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر موجود میر سعید لانگو نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ قلات کے علاقے جوہان کے 7 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبہ میں دہشت گردی کیخلاف سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنا ہوگا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو

میر سعید لانگو نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک بار فارم 47 جاری ہونے کے بعد دوبارہ فارم 47 جاری ہونا غیر قانونی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp