کارساز واقعہ: سرکاری وکیل نے ملزمہ نتاشا اقبال کا کون سا کام آسان بنا دیا اور کیسے؟

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کسی بھی کیس میں پولیس اور سرکاری وکیل ہمیشہ ایک پیج پر ہوتے ہیں اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ کا حصول ہو یا کوئی اور معاملہ عدالت میں پیشی سے قبل سرکاری وکیل اور تفتیشی آفیسر آپس میں ملاقات کرتے ہیں تاکہ کیس کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ سرکاری وکیل پولیس کا دفاع بھی کرسکے تا کہ پولیس کے لیے کیس چلانے میں آسانی پیدا ہو۔

کار ساز حادثہ کیس میں آج ملزمہ نتاشا کے ریمانڈ کے معاملے پر پولیس اور پراسیکیوشن میں اختلاف نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد یونس جن کو پولیس کے ساتھ کھڑا ہونا تھا وہ ملزمہ نتاشا کی حمایت میں بولنے لگے۔

’سرکاری وکیل کی تفتیشی آفیسر کی مخالفت‘

تفتیشی آفیسر نے تفتیش اور سی آر او کے لیے عدالت سے ملزمہ کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد یونس نے پولیس ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی استدعا پر ملزمہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

قانون کے مطابق پولیس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملزم یا ملزمہ کا 14 روز تک جسمانی ریمانڈ لے سکتے ہیں تاکہ مقدمے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا سکے اور ملنے والی معلومات کو عدالت تک پہنچایا جائے۔

’ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں‘

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزمہ کو 19 اگست کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، سرکاری وکیل نے بتایا کہ ہم نے ملزمہ سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے لہٰذا ان کی استدعا پر حکمنامہ جاری کیا جاتا ہے، کیس کے تفتیشی آفیسر نے ملزمہ کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں بختاور بھٹو کارساز واقعے میں ملوث خاتون نتاشا کے خلاف پھٹ پڑیں

واضح رہے کہ ایک روز قبل کراچی میں کارساز روڈ پر خاتون نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی تھی جس سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے تھے، جبگہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل