عمران خان پر 3 مرتبہ قاتلانہ حملے ہوچکے، علیمہ خان نے جیل کے حالات بیان کردیے

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں اندر سے یہ خبر آئی ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اطلاع ملی ہے کہ عمران خان کو ختم کرنے کا فیصلہ ہوگیا، علیمہ خان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہوں گے، کیونکہ انہی کی وجہ سے یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ان کا موقف ہے کہ پاکستان اس وقت بنانا ریپبلک بن چکا ہے جہاں پر کوئی آئین اور قانون نہیں۔

یہ بھی پڑھیں فی الحال عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، علیمہ خان

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا موقف ہے کہ چیف جسٹس فائز عیسیٰ، چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اس پورے کھیل میں شریک ہیں اور انہوں نے کوئی معاہدہ کیا ہوا ہے جس کے مطابق یہ نظام کا تیا پانچا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp