عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر، پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کردیا ہے، ان کے چینل نے ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کی فٹبال کی دنیا میں شہرت سے کون واقف نہیں ہے، لیکن اب ایک الگ چیز ہے جس میں پرتگالی اسٹار کو اپنے ارجنٹائنی ہم منصب پر بالا دستی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی سپر کپ، کرسٹیانو رونالڈ کی ٹیم ’النصر‘ فائنل میں پہنچ گئی
سعودی پرو لیگ کلب النصر کے ساتھ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا، ان کے چینل کو صرف 55 منٹ میں ایک لاکھ سبسکرائبرز اور پھر 90 منٹ میں 10 لاکھ صارفین نے سبسکرائب کیا۔
The wait is over 👀🎬 My @YouTube channel is finally here! SIUUUbscribe and join me on this new journey: https://t.co/d6RaDnAgEW pic.twitter.com/Yl8TqTQ7C9
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) August 21, 2024
بات یہاں تک نہیں رکی بلکہ کرسٹیانو رونالڈو کے چینل کو لیونل میسی کے سبسکرائبرز کی تعداد سے زیادہ ہونے میں بھی زیادہ وقت نہیں لگا، بدھ کی سہ پہر لیونل میسی کے چینل کے 2.2 ملین سبسکرائبرز ہیں، جبکہ کرسٹیانلو رونالڈو کے ایک ہی دن میں 6 ملین سے زیادہ سبسکرائبر ہوگئے ہیں۔
لیونل میسی نے 1 ستمبر 2021 سے چینل پر صرف ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جبکہ رونالڈو نے 11 ویڈیوز کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا، ان کے چینل نے سب سے کم وقت میں اتنے سبسکرائبرز حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔
View this post on Instagram
کرسٹیانو رونلڈو نے چینل لانچ کرتے ہوئے پیغام دیا ہے یہ پلیٹ فارم ان کے فٹبال ‘سب سے بڑے جذبے’ کے ساتھ ساتھ خاندان، صحت، غذائیت، تعلیم اور کاروبار سمیت دیگر دلچسپیوں کے بارے میں بات کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ تیسری مرتبہ اپنے نام کرلیا
’UR‘ یوٹیوب چینل تاریخ کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا چینل بن سکتا ہے جو فی الحال پروڈکٹیو مواد بنانے والے مسٹر بیسٹ کے پاس ہے، جن کے 311 ملین سبسکرائبرز ہیں۔
39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے شاندار فٹبال کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں، جس نے انگلینڈ، اسپین اور اٹلی میں 7 لیگ ٹائٹل کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر اعزازات کے علاوہ 5 بیلن ڈی آر ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔
انہوں نے جولائی میں کہا تھا کہ یورو 2024 پرتگال کے ساتھ ان کا آخری مقابلہ ہوگا، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا وہ 2026 کے ورلڈ کپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے یا نہیں۔