بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل کے بعد اب بھارتی ریاست اترپردیش میں بھی ایک نرس کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے 20 سالہ دلت نرس جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، متاثرہ نرس کے والد نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاطمہ قتل کیس: نامزد ملزمان حنا شاہ اور فیاض شاہ کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام

درخواست گزار کے مطابق ان کی بیٹی 17 اگست کی شام 7 بجے ڈیوٹی پر پہنچی، رات کو ایک دوسری نرس نے اسے کہا کہ ڈاکٹر نے اسے اپنے کمرے میں بلایا ہے۔

 جب متاثرہ نرس نے ڈاکٹر سے اس کے کمرے میں ملنے سے انکار کیا تو وہ نرس اور ایک وارڈ بوائے اسے زبردستی پکڑ کر ڈاکٹر کے کمرے میں لے گئے اور دروازہ باہر سے لاک کر دیا، بعد ازاں ڈاکٹر کمرے میں داخل ہوا اور کمرہ اندر سے لاک کر کے نرس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ نرس کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور اسے برا بھلا بھی کہا۔

پولیس نے متاثرہ نرس کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

متاثرہ نرس نے وزیراعلیٰ ادتیا یوگی ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کو سزائے موت دی جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دیوں بھارت کے شہر کلکتہ میں ایک 31 سالہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کی لاش کے آر جی کار میڈیکل کالج سے ملی تھی، لاش کے پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی، جس کے بعد بھارت کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا تھا اور بڑے پیمانے پر مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

خاتون ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کے قتل پر کراچی میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

انڈیا کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے قتل پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں امن واک کا انعقاد کیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کی امن واک میں شریک ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کٸیر پروفیشنل کے طور پر ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ انصاف کی مستحق ہیں، ان کو انصاف فراہم کیا جائے، ان کو انصاف دلانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر رتھ فاؤ، کوڑھ کے مریضوں کی ماں

واک میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے شروع ہوکر ڈاؤ یونویورسٹی و اسپتال تک کی گئی، اس موقع پر واک کے منتظمین نے کہا کہ وہ تمام ڈاکٹروں کو اس اہم مقصد میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔

واک میں شریف ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ ڈاکٹر مومیتا دیبناتھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک پرامن واک کا اہتمام کیا ہے، ینگ ڈاکٹر ایسوسیشن ہمیشہ انصاف کے لیے اپنی آواز پر متحد رہا ہے، ڈاکٹر کا پیشہ ایک معزز ہیلتھ کیئر پروفیشنل ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp