جلسہ منسوخ نہیں ہونا چاہیے تھا، ورکرز دلبرداشتہ ہوتے ہیں، شعیب شاہین

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کا ترنول، اسلام آباد میں جلسہ منسوخ ہونے پر پارٹی رہنما شعیب شاہین نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ بڑی زیادتی ہے، جلسہ منسوخ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اس وقت ملک میں فسطائیت اور یزیدیت کا ماحول ہے، یہ سب بیوروکریسی کررہی ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔’ہم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، باقی لیڈرشپ نے کیا فیصلہ کیا ہے، میرے علم میں نہیں ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسہ کیوں منسوخ کیا، وجہ سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پی ٹی آئی کے لیے جذبے ہیں، لوگ چارج ہیں، لوگ پی ٹی آئی جلسے میں آنا چاہتے ہیں، یہ ناانصافی ہے کہ جلسہ منسوخ ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسہ منسوخ ہونے سے پارٹی ورکرز دلبرداشتہ ہوتے ہیں، یہی دشمنوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز کو دلبرداشتہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم موجود ہے، ہم انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر اعلان کردہ جلسہ ملتوی کردیا ہے، پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق اب پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، جس کے لیے اسلام آباد انتظامیہ نے بھی پی ٹی آئی کو اجازت دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp