ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ہوشربا انکشاف

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تین روز قبل ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں  35 پاکستانی شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

 یہ حادثہ ایرانی دارالحکومت تہران سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع شہر تافت کے باہر پیش آیا تھا، حادثے کے وقت بس میں 51 افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس: ہنزہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اس المناک حادثے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس میں سوار پاکستانیوں میں سے بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کندھ کوٹ سے ہے۔

لاڑکانہ میں مقامی امن کمیٹی کے ممبر مولانا قمرعباس نقوی نے بتایا کہ زائرین کی بس میں سفر کے آغاز کے 3 گھنٹے بعد ہی فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی، ایران پہنچنے کے دوران بس کی بیٹریوں اور بریک کی دو بار مرمت بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس المناک حادثے کا شکار، 35 افراد جانبحق،25زخمی

انہوں نے کہا کہ ایران پہنچنے کے بعد بس کے بریک اور اے سی سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی، حادثے سے قبل بس ڈرائیور سے بے قابو ہوچکی تھی، جس کے بعد بس حادثے کا شکار ہوئی۔

مولانا قمرعباس نقوی کے مطابق بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی میتیوں اور زخمیوں کو جلد پاکستان لانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں، جبکہ قافلے کے سربراہ کی ایران میں گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp