پراڈو تلے باپ بیٹی کی موت: بشریٰ انصاری اشرافیہ پر برس پڑیں

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا دانش نے اپنی تیز رفتار کار کے نیچے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک اور دیگر کو زخمی کردیا تھا جس کے باعث پورا صدمے سے دوچار ہے۔ خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پھر انہیں بظاہر کیس میں ریلیف دلوانے کے لیے ذہنی مریض قرار دینے کی سرتوڑ کوششیں بھی ہو رہی ہیں۔

نتاشا کی پراڈو کے نیچے کچلے جانے والے موٹرسائیکل پر سوار  معصوم باپ بیٹی انصاف کے منتظر ہیں اور پوری قوم پہلے ہی جانتی ہے کہ کچھ ایسا ہوجائے گا جس سے متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز واقعہ: سرکاری وکیل نے ملزمہ نتاشا اقبال کا کون سا کام آسان بنا دیا اور کیسے؟

بشریٰ انصاری پاکستان کی ایک سینیئر فنکارہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ سماجی مسائل کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ مذکورہ سانحے کے حوالے سے انہوں نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اشرافیہ اور منشیات کی لت کے کلچر کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اپنی زندگی اور شادیوں میں مسائل کا سامنا رہا ہے لیکن ہم میں سے کسی نے بھی منشیات لینی شروع نہیں کیں جبکہ اس خاتون نے واضح طور پر لی ہوئی تھی۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ملزمہ بالآخر خود کو ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دے کر قانون سے بچ جائے گی۔

مزید پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘

بشریٰ انصاری نے اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا کہ اگر وہ نشے کے عادی ہیں تو اپنا علاج کروائیں بجائے اس کے کہ سڑکوں پر غریبوں کو اپنی گاڑیوں تلے روندتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp