پاکستان بار کونسل کی الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بارکونسل کے 6 ممبران نے الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت قانون اور وفاق پاکستان سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بار کونسل کے 6 ممبران کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن کوحالیہ ترمیم پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم آئین پاکستان کی مختلف شقوں سے تصادم ہے، الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر، جج کی کیس سننے سے معذرت

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اوراختیارات کی تقسیم کے لیے خطرہ ہے۔ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کو دیے گئے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا ماضی سےاطلاق سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ، الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا سیکشن 4 آزاد امیدواروں کے خلاف امتیازی رویہ اور آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی کوشش، ہر جگہ چیلنج کریں گے، عمر ایوب

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترمیم کا مقصد ایک خاص سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عثمان طارق کا ایکشن آئی سی سی قوانین کے مطابق ہے، بھارتی امپائر کا اعتراف، انڈین ٹیم میں خوف کا عالم

حکومت عالمی قوتوں کی پراکسی بننے کی کوشش نہ کرے، حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

سوئنگ سلطان وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر مقرر

بنگلہ دیش کے اپوزیشن اتحاد کا اجلاس: صحت مند سیاست کے فروغ کی ضرورت پر زور

مخصوص ڈاکٹر کے معاملے پر پی ٹی آئی سپریم کورٹ جائے، حکومت مداخلت نہیں کرے گی، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

تہذیب اور نظریہ: ایک بنیادی مغالطہ