شیخ حسینہ واجد کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ، اب کیا ہوگا؟

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی حکام نے ملک کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا ریڈ پاسپورٹ منسوخ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کے اعلان کردہ اس فیصلے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے سفارتی پاسپورٹ کی منسوخی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد نے اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکا پر عائد کر دیا

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ کے دور سے ممبران پارلیمنٹ (ایم پیز) کو جاری کیے گئے تمام سفارتی پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شیخ حسینہ کو ملک میں حالیہ کوٹہ مخالف مظاہروں کے دوران سنگین قانونی جرائم کا سامنا ہے۔

ریڈ پاسپورٹ کیا ہے؟

ریڈ یا ڈپلومیٹک پاسپورٹ ایک قسم کا پاسپورٹ ہے جو صرف سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں کام کرنے والے سفارت کاروں کے لیے ہوتا ہے۔

سرخ پاسپورٹ کتابچہ 28 صفحات پر مشتمل ہے۔ پاسپورٹ کا سرخ غلاف سفارتی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے اور بیرون ملک سفر کے دوران ہولڈر کو کچھ مراعات دیتا ہے۔

مزید پڑھیے: شیخ مجیب سے شیخ حسینہ تک

سفارتی پاسپورٹ جو ہولڈرز کو مختلف مراعات دیتا ہے ان میں بعض ممالک کا ویزا فری سفر بھی شامل ہے۔

مذکورہ پاسپورٹ اس سے قبل شیخ حسینہ کے وزیر اعظم کے دور میں ارکان پارلیمنٹ کو جاری کیے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp