پشاور: پیسے ختم ہوجانے پر پولش سیاح کو مفت طعام و قیام فراہم کردیا گیا

جمعرات 22 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سے افغانستان جانے والے ایک پولش سیاح کو مالی مسئلہ درپیش ہونے پر پشاور میں مفت رہائش و طعام مہیا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان جیسی میزبانی دنیا میں کہیں نہیں‘ غیر ملکی سیاح وطن واپسی پر رو پڑے، ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق سبکویاک نامی پولینڈ کا ایک سیاح احتجاج کے باعث تورخم بارڈر کراس نہیں کرسکا تھا اور اس کے مطابق اس کے پاس ہوٹل اور کھانے کے پیسے نہیں بچے تھے۔

حکام نے بتایا کہ اس صورتحال کے پیش نظر پولش سیاح کو پشاور لایا گیا جہاں اسے ’پناہ گاہ‘ میں مفت ٹھہرانے کے علاوہ طعام بھی پیش کیا گیا۔

سیاح 21 اگست کو آفغانستان جانا تھا لیکن اسے بارڈر بندش کے باعث واپس پشاورآنا پڑگیا تاہم حکام نے اس کا مسئلہ حل کرتے ہوئے اس کی رہائش و طعام کا مفت بندوبست کردیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز، کرایہ کتنا ہوگا؟

 سیاح ایک رات قیام کے بعد 22 اگست کو افغانستان روانہ ہوگیا۔ اس نے مشکل صورتحال میں ساتھ دینے اور مہمان نوازی پر متعلقہ افسران و افراد کا شکریہ ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp