دو بھارتی سیاحوں نے 4 روز میں ساتوں براعظم کا سفر مکمل کرنے کا منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
بھارتی سیاحوں کم سے کم وقت میں ساتوں براعظم کا سفر مکمل کر کےگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کامنفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
علی ایرانی اور سجوئے کمار مترا نے کل تین روز، ایک گھنٹے، پانچ منٹ اور چار سیکنڈ میں ساتوں براعظم کا سفر طے کیا ہے۔
سجوئے کمار اور علی ایرانی نے4 دسمبر کو انٹارکٹیکا سے اپنا سفر شروع کیا تھا اور7 دسمبر کو میلبرن پہنچے تھے۔
اس سے قبل 2020 میں متحدہ عرب امارات کی خولہ الرومیتھی نے تین روز 14 گھنٹے، 46 منٹ اور 48 سیکنڈ میں اپنا سفر مکمل کیا تھا۔