گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا دانش نے اپنی تیز رفتار کار کے نیچے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا تھا لیکن ملزمہ کے وکیل کی جانب سے انہیں ذہنی مریض قرار دے کر سزا سے بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ملزمہ کو ذہنی مریضہ قرار دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ نتاشا دانش مختلف کمپنیوں کی چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر ہیں تو کیسے ممکن ہے کہ نفسیاتی مریضہ کمپنیاں بھی چلا رہی ہو، صارفین نے مطالبہ کیا کہ ملزمہ کو کڑی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں دو خواتین کو گاڑی میں موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موجود ایک خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نتاشا دانش ہیں۔ صارفین ملزمہ کی ویڈیو دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے اور سوال کرتے نظر آئے کہ کیا یہ خاتون پاگل ہے جو ایسے گاڑی چلاتے ہوئے موج مستی کر رہی ہے۔
کیا پاگل ھے ؟ pic.twitter.com/eivxjKhKP4
— Muhammad Arif (@ArifRetd) August 22, 2024
احمد امین نے نتاشا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ خاتون پاگل نہیں ہیں بلکہ سب کو پاگل بنا رہی ہیں۔
بلکل بھی نہیں یہ پا گل نہیں ھے بلکہ یہ پاگل بنا رہی ھے سبکو https://t.co/8wFUFH5pJO
— Ahmad Amin (@AhmadAm18694471) August 23, 2024
حسیب چوہدری لکھتے ہیں کہ یہ کیسی پاگل ہے جو 8 کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پاگل وہ بھی ہونا چاہتے ہیں۔
کیسی پاگل ہے جو آٹھ کمپنیوں میں ڈائریکٹر ہے ایسا پاگل میں بھی ہونا چاہتا ہوں
— Haseeb choudry (@Haseebchoudry85) August 22, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ اس خاتون کا انجام بھی شارخ جتوئی جیسا ہی ہو گا پہلے ان کی ضمانت ہوگی اور پھر آرام سے یہ یورپ کے کسی ملک میں زندگی گزار رہی ہوں گی۔
اس کا انجام بھی شاہ رخ جتوئ جیسا ہو گا۔ پہلے ضمانت اور پھر آرام سے کسی یورپ کے ملک میں زندگی گزارے گی
— sajjad ahmad (@sajpk21) August 23, 2024
واضح رہے کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر 19 اگست کو ملزمہ نتاشا دانش نے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ کو اپنی ایس یو وی کار سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔