حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ، اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کی مہلت

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے کہ اسٹورز بند کر دیئے جائیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا پر سبسڈی پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ، کن اشیا میں کتنی کمی ہوئی؟

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

سیکرٹری انڈسٹریز  کا کہنا ہےکہ حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کر رہی ہے ۔وزارت صنعت و پیداوار عملدرآمد کے لیے ایکشن پلان دے گی۔ حکومتی رائٹ سائیزنگ کمیٹی اس پر کام کر رہی ہے۔ ملازمین کے لیے پیکیج پر کام کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مکینزم بنائیں گے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یوٹیلی اسٹورز بند ہونے سے 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

دوسری جانب رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں۔ سیکریٹری انڈسٹریز نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار  کو بتایا کہ حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp