سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 200 روپے اضافے کے بعد 262000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 172  روپے اضافے کے بعد 224623  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 205904  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کمی کے بعد  2492 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp