گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہسپانوی سیاح کے یورپ سے پیدل سفر کرکے ننگے پاؤں گلگت بلتستان پہنچنے پر ہر کوئی ان سے ملاقات کرکے اور ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کررہا ہے۔ پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے بھی ہسپانوی سیاحوں کے ساتھ ویڈیو بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ترکی سے ہسپانوی سیاح پونس رومن اور اس کے 2 ساتھی سپین سے پیدل گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ پہنچ گئے ہیں۔ سیاح دنیا بھر سے کہہ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان دنیا کا سب سے پرامن اور مہمان نواز علاقہ ہے۔ میلوں کا سفر بغیر جوتوں کے طے کرنے کے بعد ایک علاقے سے دوسرے علاقے پیدل سفر کرتے ہوئے ہنزہ اور اسکردو پہنچے اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا سفر کریں گے۔

طویل سفر میں انہیں 15 ماہ لگے ہیں۔ ہنزہ پہنچنے کے بعد ہسپانوی سیاحوں نے خنجراب کی طرف پیدل سفر شروع کیا اور اسکردو کا سفر بھی مکمل کرلیا ہے۔ اسکردو میں معروف اداکار ایوب کھوسہ نے ان کا استقبال کیا اور پاکستان میں ویلکم کیا۔ سیاحوں نے اسپین سے پاکستان کا فاصلہ 15 مہینے میں مکمل کیا، وہ مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے گلگت بلتستان پہنچے۔

مزید پڑھیں:گلگت میں روایتی لائیواسٹاک کس خطرے سے دوچار ہے؟

ایوب کھوسہ نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں ان سے ملا یہ لوگ نیچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سیاح، سادہ لباس بغیر جوتوں کے بال بھی کئی برس سے نہیں کاٹے، بغیر پیسوں کے ننگے پاؤں سفر کررہے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ انہیں مفت کھانا کھلاتے اور رہائش بھی دیتے ہیں۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے بھی سیاحوں کے ساتھ پیدل چل کر ویڈیو بنوائی۔ وی لاگرز اور سیاح ان کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بنوا رہے ہیں اور مفت میں کھانا بھی کھلا رہے ہیں۔ طویل سفر میں جہاں رات ہو وہیں ڈیرہ ڈال دیتے ہیں۔

@akbuzzofficial1 Atif Aslam crosses paths with a Spanish traveler who made headlines with a barefoot journey from Spain to Gilgit Baltistan. #Akbuzz #atifaslam #atifaslamfc ♬ original sound – Islamic World

غیر ملکی سیاح پاکستان آتے رہتے ہیں مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے جب غیر ملکی سیاح پیدل چل کر پاکستان کی حسین وادیوں کو دیکھنے پہنچے ہیں۔ ہسپانوی سیاح پونس رومن، خود کو عیسیٰ کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔ ترکیہ سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون سیاح بھی یادگار سفر کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp