چند روز قبل کراچی کے علاقے کارساز روڈ کنگری ہاؤس کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا دانش نے اپنی تیز رفتار کار کے نیچے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا لیکن فرار کی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
اس حادثے کے بعد نتاشا دانش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کو فاتحانہ انداز میں مسکراتے اور اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ صنم جمالی نامی صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حادثے کے بعد نتاشا جمالی کی مسکراہٹ ہمارے عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔
Her smile – a victory symbol is a big question mark on our judicial system 🤐#JusticeForAmnaArif pic.twitter.com/soo2e88wdV
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) August 23, 2024
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نتاشا دانش کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خاتون کے چہرے سے صاف ظاہر ہے کہ اسے انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
shows no remorse for human life 🤮 https://t.co/tVkmXfQmaS
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 23, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ اس واقعے کے بعد ہر کسی کو گل احمد برانڈ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
Everyone should boycott #GulAhmed https://t.co/lqP4BY3fMh
— waleed adnan (@Waleedadnan93) August 23, 2024
نظامِ عدل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اشفاق حسین لکھتے ہیں کہ پاکستان کا نظام آمنہ عارف کو انصاف نہیں دے سکے گا۔
یہاں کا نظام آمنہ عارف کو انصاف نہیں دے گا..! pic.twitter.com/sMmZJxu14G
— Ashfaque Hussain (@Ashfaque01297) August 23, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ انصاف کا نظام ایک مذاق ہے اور پاکستان میں غریب کے لیے کوئی انصاف نہیں ہے۔
the justice system is a joke. there is no justice for the poor.
— إيزل (@Syrianpk) August 23, 2024
واضح رہے کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر 19 اگست کو ملزمہ نتاشا دانش نے ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار عارف اور ان کی بیٹی آمنہ کو اپنی ایس یو وی کار سے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔