خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے دوسرے کیس کی بھی تصدیق

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کا دوسرا کیس بھی کنفرم ہوگیا جس کے بعد صوبے میں ان کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: منکی پاکس کے حوالے سے ملکی ایئر پورٹس پر کڑی نگرانی جاری ہے

پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والا 47 سالہ مریض دبئی سے پشاور آرہا تھا کہ ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران اس میں منکی پاکس کی علامات سامنے آگئیں جس کے بعد اسے پولیس سروسز اسپتال میں آئسولیٹ کردیا گیا۔

ایم پاکس دوسرے کیس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی نے وی نیوز کو بتایا کہ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیے: خطرناک وائرس منکی پاکس سے کیسے بچا سکتا ہے؟

ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایا کہ مریض کی پولیس اسپتال میں تفصیلی ہسٹری لی گئی اور نمونہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجا گیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ مزید تجزیے کے لیے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ہیلتھ اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں اور 3،4 دن میں رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کے ساتھ تفصیلات شیئر کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ایم پاکس: ڈبلیو ایچ او کا ہنگامی صورتحال کا اعلان، مکمل آگاہی فراہم کردی

واضح رہے پختونخوا میں ایم پاکس کا پہلا کیس پچھلے ہفتے مردان سے رپورٹ ہوا جس کے بعد پراونشل آؤٹ بریک کمیٹی کے اجلاس کے نتیجے میں ضلعی اور صوبائی سطح پر آئیسولیشن وارڈز اور ریسپانس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل