ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلابی صورتحال کا خدشہ

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 محکمہ موسمیات نے 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خدشے کا بھی اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ناگزیر

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا  کم دباؤ مغربی بنگال پر موجود ہے جو کہ اگلے 2 روز کے دوران مغرب کی  جانب بڑھے گا اور 25 اگست کو ملک کے جنوبی علاقوں  میں پہنچنے کا امکان جس کی وجہ سے 25 اگست کو رات سے  طاقتور مون سون ہوائیں ملک (خصوصا جنوبی علاقوں) میں داخل ہوں گی۔

سندھ (25 رات تا 29 اگست)

کراچی، حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، شہید بینظیر آباد، جامشورو، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، نگرپارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، شکارپور، کشمور، خیرپور، لاڑکانہ،جیکب آباد اور نوشہروفیروز میں تیز ہواؤں و جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں طوفانی/شدید بارش بھی متوقع ہے۔

بلوچستان (26 تا 30 اگست)

خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، ژوب، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، مستونگ، بولان، جھل مگسی، کیچ، پنجگور، گوادر، جیوانی، پسنی اور اورماڑہ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

 پنجاب/اسلام آباد (25 (رات) تا 28 اگست)

اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش  کا امکان ہے۔ اس دوران  بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی  بھی توقع ہے۔

کشمیر 25 (رات) تا 28 اگست)

کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش  کی بھی  توقع ہے۔

خیبر پختونخوا (26 سے 28 اگست)

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ  سے  وقفے وقفے سےبارش کا امکان ہے۔ اس دوران   چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

گلگت بلتستان (26 تا 28  اگست)

دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر میں تیز ہواؤں کے ساتھ  وقفے وقفے سے بارش کی توقع ہے۔

نشیبی علاقے  زیرآب آنے کا خطرہ

26 سے 29 اگست کے دوران شدید بارشوں  کے باعث ڈی جی خان کے پہاڑی  ندی نالوں ، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد،   بارکھان،لورالائی،  آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

 26 سے 28 اگست

موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

26 سے 28 اگست

موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

مزید پڑھیے: موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمی حدت میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 26 سے 29 اگست کے دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp