نیوزی لینڈ جانے اور شہریت اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر  

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان تارکین وطن کی مدد کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر نیوزی لینڈ حکومت نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جو خاندانی رہائش کی منظوری کے منتظر افراد کو جزوقتی کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جرمنی میں بڑی تعداد میں ملازمین کی ضرورت، کوالیفکیشن کیا ہو؟ تنخواہ کتنی ملے گی؟

رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والا، یہ اقدام اسکول چھوڑنے والے تارکین وطن کو ملک کی معیشت میں فعال طور پر حصہ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔

مہاجر نوجوانوں کے لیے پارٹ ٹائم کام کے حقوق

امیگریشن کی وزیر ایریکا اسٹینفورڈ کے مطابق اکتوبر سے قابل عمل اس پالیسی کے تحت 17 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان تارکین وطن، جو اپنی خاندانی رہائش کی درخواستوں پر کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں، جز وقتی کام کے اہل ہوں گے۔

اسٹینفورڈ کے مطابق ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ نوجوان تارکین جو وطن کام کرنے سے قاصر رہتے ہیں، کمیونٹی میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نیوزی لینڈ میں بامعنی زندگی گزار سکیں۔

اہلیت کا معیار

اہل ہونے کے لیے نوجوان تارکین وطن کو درج ذیل مخصوص معیارات پر پورا اترنا ہوگا:

وہ پہلے سے موجود ہنر مند رہائشی ویزا یا انحصار شدہ چائلڈ ریزیڈنس ویزا کی درخواست پر درخواست دہندگان ہونے چاہییں۔

ورک ویزا ہولڈر یا نیوزی لینڈ کے شہری/مقامی کے زیر کفالت بچے کی حیثیت سے اہل وزیٹر ویزا کے حامل ہوں۔

18 سے 24 سال کی عمر میں ہائی اسکول مکمل کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! برطانیہ کا ای ویزا سسٹم متعارف کروانے کا اعلان

ایک بار اہل ہونے کے بعد، یہ تارکین وطن تعلیمی سال کے دوران چائلڈ اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ  20 گھنٹے فی ہفتہ اور گرمیوں کی تعطیلات کے دوران 40 گھنٹے فی ہفتہ تک کام کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے امیگریشن نیوزی لینڈ 30 اگست تک درخواست کے تفصیلی رہنما خطوط جاری کرے گا، جبکہ یہ پالیسی رواں سال اکتوبر کے آخر تک نافذ ہو جائے گی۔

امیگریشن ریفارم

یہ تبدیلی ایک بہتر امیگریشن سسٹم بنانے کی ایک وسیع کوشش کا حصہ ہے۔ وزیر اسٹینفورڈ کے مطابق ہماری امیگریشن اسیٹنگز کو درست کرنا اس حکومت کے معیشت کی تعمیر نو کے منصوبے کے لیے اہم ہے۔

اہل رہائشی ویزا

کام کے ان حقوق سے متعلق درخواست دینے کے لیے تارکین وطن کے لیے ضروری ہے کہ اس نے پہلے ہی سے درج ذیل میں سے کسی ایک رہائشی ویزا کے لیے درخواست دی ہو:

منحصر بچے کا رہائشی ویزا

ہنر مند تارکین وطن کیٹیگری کا ویزا

کوئی بھی ہنر مند مائیگرنٹ زمرہ ذیلی زمرہ جات (گرین لسٹ اسٹریتھ ریزیڈنٹ ویزا، گرین لسٹ ورک ٹو ریزیڈنس ویزا، کیئر ورک فورس ورک ٹو ریزیڈنس ویزا، ٹرانسپورٹ سیکٹر ورک ٹو ریزیڈنس ویزا)۔

یہ اقدام نوجوان تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کو زیادہ مالی تحفظ اور نیوزی لینڈ کے معاشرے کا حصہ بننے کے مواقع فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp