اقوام متحدہ کی رپورٹ فلسطینیوں کی نسل کشی اور اسرائیلی جرائم کا ثبوت ہے، شہباز شریف

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غذائی قلت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کی رپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ خوفناک اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کا ثبوت ہے، رپورٹ گواہی دے رہی ہے کوئی دن ایسا نہیں جس میں بے گناہ فلسطینیوں کا لہو نہ بہایا گیا ہو، اقوام متحدہ کی رپورٹ بتا رہی ہے اسرائیل کا سب سے بڑا نشانہ فلسطینی بچے بن رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:غزہ :اسکول پر اسرائیلی حملہ، 100 سے زائد فلسطینی شہید

پریس اینفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل ختم کررہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع ہوئے 322 دن ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:فلسطین میں اسرائیل کی جنگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اسحاق ڈار

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھوک کو فلسطینیوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہوں گے، عالمی اداروں کی رپورٹس اسرائیل کے خلاف سنگین فرد جرم ہیں، انسانیت کے قاتلوں کو سزا دی جائے اور مظلوموں کا تحفظ کیا جائے۔ پاکستان فلسطینیوں خاص طور پر بچوں کے لیے خوراک کی ترسیل کو مزید تیز کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘