لیجنڈری فلم اسٹار ایلین ڈیلون کی آخری خواہش، جو ان کا خاندان پوری نہ کر سکا

ہفتہ 24 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرانسیسی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور پروڈیوسر ایلین ڈیلون کی ایک انوکھی خواہش سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے پسماندگان کو وصیت کی تھی کہ جب وہ وفات پا جائیں تو ان کے پیارے کتے جرمن شیفرڈ لوبو کو بھی ان کے ساتھ ہی دفن کر دیا جائے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے اپنی موت سے قبل لیجنڈری فرانسیسی اداکار اور پروڈیوسر ایلن ڈیلون نے اپنے پسماندگان سے ایک ایسی انوکھی آخری خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ان کے پیارے اور وفادار کتے جرمن شیفرڈ ’لوبو‘ کو ان کے ساتھ ہی دفن کیا جائے، لیکن ان کا خاندان ان کی یہ خواہش پوری نہیں کر سکا۔

88 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے ایلن ڈیلون نے اس سے قبل 2018 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے 2014 میں بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے مالینوئس لوبو (جرمن شیفرڈ) کو گود لیا تھا اور وہ انہیں بہت ہی زیادہ عزیز ہے۔

تاہم ایلن ڈیلون کی موت کے بعد ان کی یہ خواہش محض اس لیے نہیں پوری کی جا سکی کہ ان کا پالتو کتا ابھی تک زندہ ہے اور ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کے لیے کتے کی جان لینا پڑتی یا پھر اسے زندہ ان کے ساتھ دفن کیا جانا تھا۔

اگر ان کا خاندان ان کی یہ خواہش پوری کرتا تو پھر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والےکارکنوں اور متعلقہ شہریوں کی شدید مذمت کا سامنا کرنا پڑتا، کیوںکہ وہ اس سے قبل ہی مالینوئس لوبو کی قسمت کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے تھے۔ خاندان کو ان کی یہ خواہش پوری کرنے کے لیے قانون کا سامنا بھی کرنا پڑتا۔

ادھر بریگیٹ بارڈوٹ فاؤنڈیشن نے بھی تصدیق کی کہ ایلن ڈیلون کے خاندان کا ان کی وصیت پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ لوبو ڈوچی میں ایلن ڈیلون کے گھر میں ہی رہنا جاری رکھے گا، جہاں اس کی دیکھ بھال ایلن ڈیلون کا خاندان کرے گا۔

فرانس کی سوسائٹی فار پروٹیکشن آف اینیمل (ایس پی اے) کے صدر گیلوم سانچیز نے اس فیصلے کی منظوری کا اظہار کرتے ہوئے جانوروں کو ان کے اپنے جینے کے حق کے ساتھ علیحدہ مخلوق کے طور پر تسلیم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایلن ڈیلون کے اہل خانہ نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟