کراچی میں 26اگست بروز پیر کو شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہنے کے باعث ٹریفک پولیس نے شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے لیے متبادل روٹس جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں:چہلم حضرت امام حسینؓ: صوبہ سندھ کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان
جاری متبادل روٹس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جاسکیں گے، لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک موڑ دیا جائے گا، جبکہ شاہراہ قائدین سے نمائش جانے والے کشمیر روڈ سے جاسکیں گے۔
اسکولوں کی چھٹی
واضح رہے کہ سندھ کے صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پیر کو اسکولوں کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ 26اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں تعطیل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:چہلم امام حسینؓ، پنجاب کے کن 10 اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی؟
صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق چہلم کے روز صوبے کے مختلف شہروں میں جلوس نکالے جائیں گے، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، لہذا تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا جاتا ہے۔