پاکستان ریلویز نے کن روٹس پر چلنے والی ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز نے مزید 10 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ریلویز نے کراچی سٹی اسٹیشن سے سرگودھا کی ہزارہ ایکسپریس، کراچی کینٹ سے پشاور کی عوام ایکسپریس، کراچی سٹی سے ملتان کی بہاؤادین زکریا ایکسپریس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

کراچی کینٹ سے لاہور کی کراچی ایکسپریس، کراچی سٹی سے جیکب آباد کی سکھر ایکسپریس، کراچی سٹی سے میرپور خاص کی مہران ایکسپریس، کراچی سٹی سے دادو کی موہنجو داڑو ایکسپریس بھی پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔

پاکستان ریلویز نے راولپنڈی سے ایبٹ آباد حویلیاں چلنے والی راولپنڈی ایکسپریس، سرگودھا سے لالہ موسی کی چناب ایکسپریس اور ملتان سے گولڑہ شریف کی مہران ایکسپریس بھی آؤٹ سورس کرنے کا فصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے مدد لینے کا بڑا منصوبہ، بچت کتنی ہوگی؟

پاکستان ریلویز نے یہ فیصلہ مسافروں کو بہتر سہولیات دینے کے تناظر میں کیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا 10 مسافر ٹرینوں میں سے 7 اہم ٹرینیں کراچی کینٹ اور سٹی اسٹیشنز سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان