بین الاقوامی فیول پرائس میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا سستا ہوسکتا ہے؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اگلے ہفتے ایم ایس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور تک ایرانی پیٹرول کیسے پہنچ رہا ہے؟

بین الاقوامی فیول پرائس میں کمی کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے یکم ستمبر 2024 سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسری مرتبہ کمی کا امکان ہے۔ جس کے بعد فیول پرائس میں 5-6 فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ رواں 15روزہ مدت میں ایچ ایس ڈی، پیٹرول اور خام تیل کی بین الاقوامی قیمتیں بالترتیب 80.4 ڈالر، 88 ڈالر اور 79 ڈالر فی بیرل تک کم ہوئی ہیں۔ جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مدت کے دوران پاکستانی روپیہ 278 پر مستحکم رہا۔

یہ بھی پڑھیں:فیکٹ چیک: کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا؟

گزشتہ 15روزہ مدت کے دوران پیٹرول پر درآمدی پریمیئم تقریباً 50 سینٹ فی بیرل کم ہو کر 8.50 ڈالر ہوا، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پریمیئم 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا۔

ان اعداد و شمار کے پیش نظر توقع ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم 260-261 فی لیٹر ہو جائے گی۔ جبکہ ایم ایس پیٹرول کے نرخ کمی کے بعد 254-255 روپے فی لیٹر ہونے کا مکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب پیٹرول کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرے گی، یہ کام اب کون کرے گا؟

یاد رہے کہ گزشتہ 15روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp