راولپنڈی ٹیسٹ: بنگلہ دیش سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے کیا کہا؟

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست پر کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کی وجہ پچ ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہاکہ جس طرح کی پچ تھی اس حساب سے ہمیں ایک اسپنر اور 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں جانا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست، پی سی بی چیئرمین کا اہم بیان آگیا

انہوں نے کہاکہ دوسری اننگز میں 117 رنز کی لیڈ ختم کرنے کے بعد ہماری سوچ تھی کہ میچ کو ڈرا کی طرف لے جایا جائے، تاہم شکست کی کچھ وجوہات ہیں۔

شان مسعود نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ میں راولپنڈی اسٹیڈیم کی وکٹ ایسی نہیں ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، میچ کا فیصلہ آخری روز میں ہوا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کی راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی تاریخی فتح

قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں کارکردگی دکھائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟