سعودی عرب کی ٹیم فالکنز نے ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2024 جیت کر نیا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ یہ عالمی مقابلہ پہلی بار ریاض میں منعقد ہوا، جس میں ٹیم فالکنز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4160 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے قریب ترین حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹیم فالکنز نے پہلے ہفتے میں (کال آف ڈیوٹی: وارزون موبائل) چیمپیئن شپ اور دوسرے ہفتے میں (فری فائر) چیمپیئن شپ جیت کر اپنی برتری کو مزید مضبوط کیا، جس کی بدولت انہیں ہر ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہزار پوائنٹس ملے۔
فالکنز کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں انہیں 7 ملین ڈالر کی انعامی رقم اور ورلڈ کپ کی ٹرافی آج 25 اگست کو منعقد ہونے والی اختتامی تقریب میں دی گئی، اس تقریب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خود شریک ہوئے، اور جیتی ٹیم کو ٹرافی دی۔
ای سپورٹس ورلڈ کپ کے 8 ہفتے طویل ایونٹ میں ٹیم فالکنز کی شرکت اور کامیابیاں سعودی عرب کے گیمنگ سیکٹر میں کی جانے والی اہم سرمایہ کاری کا مظہر ہیں۔