سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس 2 نوجوانوں کو تیزی سے موٹر سائیکل پر آتے اور سڑک کے کنارے بیٹھے لڑکے کو ڈرا دھمکا کر اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جب وہ نوجوان یہ کام کررہے تھے عین اسی لمحے قریب کھڑا سیکیورٹی گارڈ موبائل چھیننے والے ایک لڑکے پر بندوق تان لیتا ہے جس کے بعد موبائل چھیننے والے لڑکے کیمرے کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ مذاق ہے، دیکھیں ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
لڑکوں کا کہنا تھا کہ یہ اصل واردات نہیں بلکہ صرف پرینک ہے اور کیمرے کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ ہلا دیتے ہیں۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے اس پر سخت ردِعمل دیا جارہا ہے۔ اطہر سلیم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر سیکیورٹی گارڈ گولی چلا دیتا تو اسٹیٹس لگنے تھے ’ٹر گئے یار محبتاں والے‘ اور ادھر ان لوگوں کے کام چیک کریں کہ کیسے ویوز کے لیے جعلی ویڈیو بنا رہے ہیں۔
اگر سیکورٹی گارڈ گولی چلا دیتا تو… اسٹیٹس لگنے تھے "ٹر گئے یار محبتاں والے"
ادھر یار کے کام چیک کریں 🤦 pic.twitter.com/FgiLA0ll04— Athar Saleem® (@AtharSaleem01) August 25, 2024
ملک شاہد لکھتے ہیں کہ ان نوجوانوں کو گرفتار کرنا چاہیے، ان کے نزدیک یہ صرف ویڈیو ہے اور جب ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں تو اس سے حکومت بدنام ہوتی ہے کہ ملک میں چوریاں، ڈکیتاں ہورہی ہیں اور اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔
انہیں گرفتار کرنا چاہیے ،ان کے نزدیک یہ صرف ویڈیو ہے جبکہ یہ جب سوشل ہر پھیلاتے ہیں تو حکومت بدنام ہوتی ہے کہ ملک میں چوریاں ،ڈکیتاں ہو رہی ہیں ،اس طرح ملک کی بدنامی ہوتی ہے ،یہ کوہی مذاق نہیں ہے https://t.co/FK1tPtM8ho
— Malik shahid (@maliksh200911) August 25, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ سیکیورٹی گارڈ پہلے سے ہنس رہا تھا اور ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو پرینک کرنے سے پہلے ساتھ ملایا گیا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ پہلے سے ہنس رہا ہے، مجھے تو یہ لگتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو پرینک کرنے سے پہلے ساتھ ملایا گیا ہے۔ https://t.co/NO0joHamCL
— Critical (@Critical_786) August 25, 2024
ارمان نامی ایکس صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب لوگ اپنی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
یہ سب پاگل ہو گئے اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں
— Arman Tweets (@ArmanKpTweets) August 25, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پرینک کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس میں کسی کی جان اور مال کو خطرہ ہو۔
اس طرح کے پرینک نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی کی جان اور مال کو خطرہ ہو
— M Waqas Niazi 2.0 (@1wqas_) August 25, 2024
صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے نوجوانوں کو پکڑ کر جیل میں ڈالا جائے تاکہ آئندہ ایسی پرینک ویڈیوز نہ بنائی جائیں جبکہ کئی صارفین نے والدین کو لاپرواہ قرار دیا کہ والدین کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کی اولاد باہر کیا کرتی پھر رہی ہے۔