حکومت چاہے جتنا ڈرا لے، عمران خان نے اب جلسہ منسوخ کرنے سے منع کردیا، علیمہ خان

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی تحریک انصاف عمران خان ک بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8ستمبر کو عمران خان کے حکم پر میں بھی جلسہ میں شرکت کروں گی، عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے یہ 400 دھمکیاں دیں یا کہیں کہ راستے میں راکٹ لانچر ہے جلسہ ضرور ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کے لیے وقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمارا لیڈر بھی ہے اور بھائی بھی ہے۔ آپ جو چاہیں کریں ہم کھڑے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: علیمہ خان پارٹی میں انتشار کا سبب بن رہی ہیں، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی

علیمہ خان نے کہا کہ آپ بے شک سیکیورٹی کے نام پر ہمارے پیچھے گاڑیاں لگا دیں، یہ لوگ جب جلسہ ملتوی کرنا ہوتا ہے پاؤں پڑجاتے ہیں۔ اب عمران خان نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو ہرحال میں جلسہ ہوگا۔

’کچھ بھی ہوجائے 8ستمبر کو جلسہ ضرور کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے، تیسری بار اڈیالہ جیل کا عملہ تبدیل کردیا گیا ہے۔ آپ جب ٹی وی پر ہمارا تماشہ بناتے ہیں تو کیا گھر کی خواتین آپ سے نہیں پوچھتیں، ان کو جاکر کیا کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لیے بھی جو مخصوص پیغام ہوگا، عمران خان کی ہدایت پر آکر دیا کریں گے۔ عمران خان نے 3،4 لوگوں کو مخصوص پیغام کے لیے مختص کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp